اہم خبریں متفرق خبریں

عمر ایوب پارٹی عہدے سےمستعفی، ’مزید تبدیلیاں ہوں گی‘

جون 28, 2024

عمر ایوب پارٹی عہدے سےمستعفی، ’مزید تبدیلیاں ہوں گی‘

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

عمران خان کے نام اپنے استعفے میں انہوں نے لکھا کہ ’میں عمران خان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے میرا استعفیٰ قبول کر لیا ہے تاکہ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر زیادہ توجہ مرکوز کر سکوں۔‘

جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کیے گئے استعفے میں میں ان کا کہنا تھا کہ ’میں سمجھتا ہوں کہ میں اس عہدے سے انصاف نہیں کر سکتا، تاہم ایک کارکن کی حیثیت سے پارٹی کے لیے کام کرتا رہوں گا۔‘

عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’میں آپ کے اعتماد کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ’آپ نے مجھے پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سیکریٹری جنرل کے طور پر کام کرنے کا موقع فراہم کیا۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں نے 22 جون کو ایک خط کے ذریعے اپنا استعفیٰ عمران خان اور بیرسٹر گوہر علی خان کو پیش کردیا تھا۔‘
’سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے آج اڈیالہ جیل میں عمران خان کے ساتھ ملاقات کے دوران میرا پیغام ان تک پہنچایا۔‘

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ’میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ میں مئی 2023 سے پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہا تھا۔‘

ان کے مطابق ’آنے والے دنوں نے عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے