بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ مستعفی، فوج عبوری حکومت قائم کرے گی
Reading Time: < 1 minuteبنگلہ دیش کی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شیخ حسینہ مستعفی ہو گئی ہیں، اور اب فوج عبوری حکومت قائم کرے گی۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ استعفیٰ دے کر ملک سے روانہ ہو گئی ہیں۔
پیر کو بنگلہ دیش میں پرتشدد احتجاج کی لہر کے دوران وزیراعظم شیخ حسینہ واجد دارالحکومت ڈھاکہ میں اپنی سرکاری رہائش گاہ سے روانہ ہو گئی ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی نے وزیراعظم کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ’شیخ حسینہ اور ان کی بہن وزیراعظم کسی محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی غرض سے سرکاری رہائش گاہ کو چھوڑ چکی ہیں۔‘
Array