پاکستان

پاکستانی زائرین کی بس کو ایران میں حادثہ، 35 ہلاک

اگست 21, 2024

پاکستانی زائرین کی بس کو ایران میں حادثہ، 35 ہلاک

ایران کے شہر یزد میں بس کے المناک حادثے میں کم از کم 35 پاکستانی زائرین کی جان چلی گئی جبکہ 18 زخمی ہیں۔

بدھ کو ایرانی میڈیا اور اربعین فاونڈیشن کے مطابق مرنے والوں میں سے زیادہ کا تعلق لاڑکانہ سے ہے۔ بس لاڑکانہ سے روانہ ہوئی تھی۔ 14 خواتین سمیت 53 افراد مسافر تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق یہ زائرین چہلم کے لیے عراق جا رہے تھے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ بس کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے حادثے پر دُکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

اُدھر ایرانی ہلال احمر کے مطابق بابل عراق کے قریب ایک اور بس حادثے میں سلنڈر پھٹنے سے 11 ایرانی زائرین کی موت ہوئی جو کربلا جا رہے تھے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے