سائبر کرائم کا الزام، ولاگر اوریا مقبول جان کا چار روزہ ریمانڈ
Reading Time: < 1 minuteضلع کچہری لاہور میں قائم مقامی عدالت نے اوریا مقبول جان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے.
جمعرات کو جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے فیصلہ سناتےہوئے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر تفتیش افسر رپورٹ عدالت میں پیش کرے.
پاکستان میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے ولاگر اوریا مقبول جان کو مقدمہ درج کرنے کے بعد حراست میں لیا ہے۔
بدھ کو رات گئے ایف آئی اے کی ٹیم نے اوریا مقبول کو لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں واقع اُن کے گھر سے گرفتار کیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اوریا مقبول پر آن لائن مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
Array