اہم خبریں متفرق خبریں

پولیس اور فوج میں مذاکرات کامیاب، لکی مروت میں دھرنا ختم

ستمبر 13, 2024

پولیس اور فوج میں مذاکرات کامیاب، لکی مروت میں دھرنا ختم

پولیس اہلکاروں کے احتجاج کو ختم کرنے کے لیے ریجنل پولیس افسر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ فوجی اہلکار چھ دن میں لکی مروت کے شہری علاقوں سے نکل جائیں گے۔

پولیس اور فوج میں مذاکرات کامیاب

لکی مروت میں پولیس کے دھرنا دیے اہلکاروں اور فوج میں مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد انڈس ہائی وے کو چار دن بعد ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

مروت قومی جرگہ کے مشران کی کوششوں سے لکی مروت پولیس اور آرمی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوئے۔

معاہدے کے نکات:

آرمی کو ضلع لکی مروت کے شہری علاقے سے نکلنے کے لیے چھ دن کی مہلت دی گئی۔

پولیس کو بکتر بند گاڑیاں دی جائیں گی۔
دھرنے میں شامل پولیس اہلکاروں اور عوام کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

اور آرمی اہلکار، پولیس کے اختیارات میں کوئی مداخلت نہیں کریں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے