کھیل

دو پاکستانی سپنرز کی 20 وکٹیں، انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست

اکتوبر 17, 2024

دو پاکستانی سپنرز کی 20 وکٹیں، انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے دی ہے۔

اپنی دوسری اننگز میں انگلش ٹیم 144 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بیٹنگ کے لیے ناسازگار وکٹ پر پاکستان ٹیم کے 297 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش کھلاڑی مشکلات کا شکار نظر آئے۔

پہلی اننگز میں سینچری سکور کرنے والے بین ڈکٹ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے جبکہ زیک کرالی 3 اور اولی پوپ 22 رنز ہی بنا سکے۔

جو روٹ نے 18 ہیری بروک 16، جیمی سمیتھ نے 6 ، بین سٹوکس نے 37، برائیڈن کارس نے 27 اور جیک لیچ نے ایک رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 8 اور ساجد خان نے 2 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

اس سے قبل دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے اوپنر عبداللہ شفیق 4 رنز اور صائم ایوب 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کامران غلام 26، محمد رضوان 23 اور کپتان شان مسعود 11 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

اس سے قبل دوسری اننگز میں پاکستان ٹیم 221 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی ہے۔

پاکستان کی جانب سے اوپنر عبداللہ شفیق 4 رنز اور صائم ایوب 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کامران غلام 26، محمد رضوان 23 اور کپتان شان مسعود 11 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔

انگلینڈ کے آف سپنر شعیب بشیر نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جیک لیچ نے 3 بریڈن کارس نے دو اور میتھیو پوٹس نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان نے انگلینڈ کو 291 رنز پر آل آؤٹ کرتے ہوئے میچ میں اپنی برتری برقرا رکھی تھی۔

پاکستان کی جانب سے سپنر ساجد خان 7 وکٹیں حاصل کر کے نمایاں رہے، جبکہ نعمان خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے