اہم خبریں

افغان سرحد کے قریب دہشت گرد حملے میں 10 فوجی اہلکار مارے گئے

اکتوبر 25, 2024 < 1 min

افغان سرحد کے قریب دہشت گرد حملے میں 10 فوجی اہلکار مارے گئے

Reading Time: < 1 minute

ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستانی فوج کی فرنٹیئر کور کے قافلے پر حملے میں 10 اہلکار مارے گئے ہیں۔

حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی کے قافلے پر عسکریت پسندوں کے حملے میں 3 ائلکاف زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کے مطابق ایف سی کا قافلہ ڈیرہ اسماعیل خان شہر سے درہ زندہ جا رہا تھا کہ راستے میں امن میلہ کے علاقے میں گھات لگائے عسکریت پسندوں نے اس پر حملہ کیا۔

حملے میں مارے جانے والوں کی شناخت نائب صوبیدار محمد جان، نائیک عارف، لانس نائیک سعید الرحمن، سپاہی اخون زادہ، سپاہی حضرت اللہ، سپاہی مشتاق، سپاہی عبد الصمد، سپاہی عمران، سپاہی بصیر سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں نائیک حمزہ نور، سپاہی حسن، سپاہی صابر ایوب شامل ہیں ۔

حملے میں ایک اہلکار لاپتہ ہوگئے ہیں جن کی شناخت سپاہی بصیر کے نام سے ہوئی ہے۔

رات گئے کیے گئے حملے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی جبکہ حملے میں ہلاک اور زخمیوں کو سی ایم ایچ ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کیا گیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے