پاکستان

جوڈیشل کمیشن اجلاس، حکومت من پسند جج منتخب کرانے میں کامیاب

نومبر 5, 2024 < 1 min

جوڈیشل کمیشن اجلاس، حکومت من پسند جج منتخب کرانے میں کامیاب

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی اعلٰی عدلیہ میں ججز کے تقرر کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے اپنے پہلے اجلاس میں جسٹس امین الدین خان کو سات رکنی آئینی بینچ کا سربراہ مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق فیصلہ پانچ کے مقابلے میں سات کے تناسب سے ہوا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے بھی جسٹس امین الدین خان کو آئینی بینچ کا سربراہ بنانے کی مخالفت کی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر آئینی بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق 7 رکنی آئینی بنچ تشکیل دے دیا گیا، جس میں جسٹس امین الدین، جسٹس عائشہ ملک پنجاب سے آئینی بنچ میں شامل ہیں.
دیگر میں جسٹس‏جمال خان مندوخیل، جسٹس‏محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس‏حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی
اور نعیم اختر افغان ہیں.

جوڈیشل کمیشن نے 5-7 کی اکثریت سے 7 رکنی آئینی بینچ بنا دیا، پنجاب، سندھ اور بلوچستان سے دو دو، خیبر پختونخوا سے ایک جج شامل ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے