متفرق خبریں

بلاول کو ٹرمپ کے دعوت نامے کی فیک نیوز کس رپورٹر نے دی؟

جنوری 24, 2025

بلاول کو ٹرمپ کے دعوت نامے کی فیک نیوز کس رپورٹر نے دی؟

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اُن کو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت نہیں ملی تھی۔

جب اُن سے پوچھا گیا کہ وہ کیوں نہیں گئے اور دعوت کیوں نہیں ملی اور خبر کیسے چلی۔ تو اُن کا جواب تھا کہ آپ لوگ میڈیا سے ہیں آپ نے خبر دی تو اس کا جواب خود ہی ڈھونڈیں۔

واضح رہے کہ یہ خبر جیو نیوز نے سب سے پہلے شائع کی تھی۔ دعوت نامے کی خبر پیپلز پارٹی کی قیادت کے قریب سمجھے جانے والے رپورٹر وقار ستی نے دی تھی اور جیو نیوز کی ویب سائٹ پر اُن کے نام سے موجود ہے۔

نیوز چینل یا رپورٹر نے تاحال اس فیک نیوز پر اپنے ناظرین سے معذرت نہیں کی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے