اہم خبریں

ملتان ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز کی پاکستان میں 34 برس بعد ٹیسٹ میں کامیابی

جنوری 27, 2025 < 1 min

ملتان ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز کی پاکستان میں 34 برس بعد ٹیسٹ میں کامیابی

Reading Time: < 1 minute

ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو ہرا کر ویسٹ انڈیز نے پاکستان میں 34 برس بعد کسی ٹیسٹ میث میں کامیابی حاصل کر لی ہے.

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 120 رنز سے شکست دے دی ہے۔

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کے 254 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 133 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پاکستان کی کارکردگی انتہائی مایوس کُن رہی، پاکستان کی جانب سے چھ کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 31، کامران غلام 19، سعود شکیل 13، محمد رضوان 25 اور سلمان علی آغا 15 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

تیسرے دن کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان کی وکٹوں کے گرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ سعود شکیل، کاشف علی اور سلمان علی آغا نے یکے بعد دیگرے وکٹیں گنوائیں۔

یاد رہے کہ دوسرے دن کا اختتام پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 76 رنز کے ساتھ کیا تھا جبکہ سعود شکیل اور کاشف علی وکٹ پر موجود تھے۔

اس سے قبل میچ کے پہلے روز کے اختتام پر پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 154 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جبکہ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 163 رنز بنائے تھے۔

پاکستان میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا تھا کہ میچ کے پہلے روز ہی 20 وکٹیں گر جائیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے