لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالعزیز مستعفی
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
جسٹس چودھری عبد العزیز نے استعفیٰ میں کہا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مزید فرائض سر انجام نہیں دے سکتے۔
جسٹس چودھری کا نام بلاسفیمی بزنس گروپ کے ساتھ لیا جا رہا تھا جن پر الزامات ہیں وہ سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو ورغلا کر اُن پر توہین مذہب کے مقدمات کا اندراج کرانے کے بعد رقم بٹورتے ہیں۔

