کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، سی ٹی ڈی کے دو اہلکار قتل
Reading Time: < 1 minuteخیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے دو پولیس اہلکاروں کو قتل کر دیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق مارے گئے اہلکار کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں ڈیوٹی دے رہے تھے۔ اور یہ واقعہ تانڈہ ڈیم کے قریب پیش آیا۔
مقتول اہلکاروں کی لاشیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کی گئیں جہاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد ان کی تدفین کی جائے گی۔
ادھر انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کوہاٹ کے علاقہ تاندہ ڈیم کے قریب پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیا ہے۔
پشاور سے جاری بیان کے مطابق صوبائی پولیس کے سربراہ نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو خصوصی تفتیشی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کی۔
پولیس چیف نے حملے میں ملوث شرپسندوں کو فوری گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔
Array