سپین اور اٹلی پولیس کا مشترکہ آپریشن، شدت پسند پاکستانی تنظیم کے 10 کارندے گرفتار
سپین میں حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک بڑی کارروائی کے دوران 10 پاکستانی شہریوں کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کو فروغ دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
یہ گرفتاریاں Mossos d’Esquadra (کاتولانیا پولیس)، ہسپانوی نیشنل پولیس، اور اطالوی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مشترکہ آپریشن کا نتیجہ تھیں۔
حکام کے مطابق گرفتار افراد مبینہ طور پر تشدد بھڑکانے اور انتہا پسندانہ نظریات پھیلانے میں ملوث تھے۔
مبینہ طور پر اس گرفتار افراد کے گروپ کا تعلق پاکستانی بنیاد پرست تنظیم تحریک لبیک یا ٹی ایل پی سے ہے جس نے انتہا پسندی کو فروغ دینے کے لیے انکرپٹڈ میسجنگ ایپس کا استعمال کیا۔
نیٹ ورک کے کچھ ارکان نے یورپ بھر میں حملوں کے ممکنہ اہداف کی نشاندہی بھی شروع کر دی تھی۔