ٹرمپ کا امریکہ، دودھ پیتے دو بچوں کی ماں ملک بدری کے لیے حراست میں
سابق امریکی ایڈرین کلواترے کو نہیں معلوم کہ وہ اپنے بچوں کو کیسے بتائے کہ گزشتہ ماہ امریکی امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ افسران کی جانب سے حراست میں لینے کے بعد ان کی ماں کہاں چلی گئی ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق اس کا تقریباً دو سالہ بیٹا نوح سونے سے پہلے اپنی ماں کا پوچھتا ہے، تو کلوترے یہ کہہ دیتے ہیں کہ "ماما جلد واپس آجائے گی۔”
جب اس کی تین ماہ کی دودھ پیتی بیٹی کو بھوک لگتی ہے تو وہ اسے فارمولہ دودھ کی بوتل سے فیڈ کرتے ہیں۔
سابق امریکی فوجی پریشان ہے کہ اس کے نومولود اپنی ماں کے لمس کے بغیر کتنی مشکل میں ہیں۔
ان کی اہلیہ پاولا ان دسیوں ہزار افراد میں سے ایک ہیں جنہیں حراست میں لیا گیا ہے اور انہیں ملک بدری کا سامنا ہے کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ امیگریشن افسران پر ایک دن میں 3,000 افراد کو گرفتار کرنے کے لیے دباؤ ڈالتی ہے۔
امیگریشن قانون کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جب امریکی فوجیوں کے خاندانوں کا اندراج نہیں ہو سکا تو دیگر افراد کے حقوق کا تحفظ کیسے ممکن ہو سکے گا۔
حکومتی میمو سے پتہ چلتا ہے کہ فوجی خاندان کے افراد کو قانونی حیثیت حاصل کرنے میں مدد کرنے والی وفاقی ایجنسی اب انہیں ملک بدری کے لیے حراستی کیمپوں میں بھیجتی ہے۔
اپنی اہلیہ سے ملنے کے لیے ایڈرین کلواترے کو بیٹن روج، لوزیانا میں اپنے گھر سے منرو کے دیہی حراستی مرکز تک آٹھ گھنٹے ڈرائیو کرنا پڑتی ہے۔
کلواترے، جو سروس سے معذور تجربہ کار کے طور پر اہل ہے، اہلیہ سے ملنے کا ہر وہ موقع حاصل کرتا ہے جو اسے مل سکے۔
25 سالہ میکسیکن شہری پاؤلا کلواترے کو اُس کی والدہ ایک دہائی سے زیادہ عرصہ قبل سیاسی پناہ کے لیے امریکہ میں لائی تھیں۔
اُس کی 26 سالہ ایڈرین کلواترے سے 2022 میں اپنی پانچ سالہ فوجی خدمات کے آخری مہینوں کے دوران جنوبی کیلیفورنیا کے نائٹ کلب میں ملاقات ہوئی۔
سنہ 2024 میں ان کی شادی کے بعد، پاولا کلواترے نے امریکہ میں قانونی طور پر رہنے اور کام کرنے کے لیے گرین کارڈ اپلائی کیا۔
ایڈرین کلواترے نے کہا کہ وہ "زیادہ قانونی سمجھ بوجھ والے شخص نہیں” لیکن ان کا خیال ہے کہ ان کی اہلیہ قانونی طور پر امریکہ میں رہنے کی مستحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹھیک ہے، میں بھی سب ‘مجرموں کو ملک سے نکالنے’ کے حق میں ہوں،”لیکن وہ لوگ جو یہاں سخت محنت کر رہے ہیں، خاص طور پر جن کی شادی امریکیوں سے ہوئی ہے – میرا مطلب ہے، یہ ہمیشہ گرین کارڈ حاصل کرنے کا ایک طریقہ رہا ہے۔”

