عالمی خبریں

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ برقرار ہے: امریکی صدر

جون 24, 2025

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ برقرار ہے: امریکی صدر

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے دونوں ممالک کی جانب سے ابتدائی خلاف ورزیوں کے بعد ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ معاہدہ نافذالعمل ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق منگل کو معاہدے کی خلاف ورزی کے اطلاعات کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور ایران دونوں پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

اسرائیل نے اس سے قبل صبح میں ایران پر اسرائیلی فضائی حدود میں میزائل داغنے کا الزام عائد کیا تھا اور اسرائیلی وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا تھا کہ ’اب تہران لرز اٹھے گا۔‘

دوسری جانب ایران کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی فوج نے اسرائیل پر حملوں کی تردید کی ہے تاہم منگل کی صبح شمالی اسرائیل میں دھماکوں اور سائرن کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

ایک اسرائیلی فوجی عہدے دار نے کہا کہ دو ایرانی میزائل مار گرائے گئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کے اجلاس کے لیے روانگی کے موقعے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’فریقین نے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔‘

انہوں نے اپنے قریبی حلیف اسرائیل کے لیے سخت لب و لہجہ اختیار کیا جبکہ ایران سے متعلق ان کا خیال تھا کہ شاید اس نے غلطی سے اسرائیل پر میزائل داغ دیے۔
لیکن بعد میں انہوں نے کہا کہ معاہدہ برقرار ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے