عالمی خبریں

امریکی حملے میں ایران کی جوہری تنصیبات تباہ نہیں ہوئیں: خفیہ رپورٹس

جون 25, 2025

امریکی حملے میں ایران کی جوہری تنصیبات تباہ نہیں ہوئیں: خفیہ رپورٹس

امریکی خفیہ ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حملوں سے تہران کے جوہری پروگرام کو صرف چند ماہ کے لیے پیچھے دھکیلا جا سکا ہے اور اس کا تباہ کرنے میں کامیابی نہیں ہوئی.
صدر ٹرمپ نے خفیہ ایجنسی کی رپورٹ لیک ہونے پر سخت غصہ کیا اور سی سی این پر تنقید کی.

خبر رساں ادارے اےا یف پی کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیویٹ نے رپورٹ کو ’بالکل غلط‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’اس مبینہ جائزہ (رپورٹ) کا لیک ہونا صدر ٹرمپ کو نیچا دکھانے کی واضح کوشش ہے اور ان تمام بہادر فائٹر پائلٹس کو بدنام کرنا ہے جنہوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو ختم کرنے کے بہترین مشن انجام دیا۔‘

امریکہ نے ایرانی تنصیبات پر بنکرز کو تباہ کرنے والے بم برسائے تھے جس کے بعد صدر ٹرمپ نے اپنے اعلان میں اہم جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے ایران کے خلاف ’تاریخی فتح‘ کا اعلان کیا تھا.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے