عالمی خبریں

گولڈن ٹرائی اینگل کے قریب 300 ملین ڈالر کی منشیات نذرِ آتش

جون 26, 2025

گولڈن ٹرائی اینگل کے قریب 300 ملین ڈالر کی منشیات نذرِ آتش

میانمار (برما) کی فوجی حکومت نے عالمی دباؤ کے سامنے ہتھیار ڈالتے ہوئے 300 ملین ڈالر مالیت کی منشیات کو نذرِ آتش کیا ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق منشیات کو جلانے کا یہ اقدام اقوام متحدہ کے ماہرین کی جانب سے اس کی دیگر علاقوں کو سمگلنگ کے بارے میں خبردار کرنے کے ایک ماہ بعد کیا گیا۔

جنوب مشرقی ایشیا کے گولڈن ٹرائنگل کے علاقے اور خاص طور پر میانمار کی مشرقی شان ریاست سے میتھیمفیٹامائن میں پیداوار اور اس کی سمگلنگ بہت زیادہ ہوتی ہے۔

یہ ملک طویل عرصے سے مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیا کے لیے غیرقانونی منشیات کا ایک بڑا ذریعہ رہا ہے، اور بار بار کریک ڈاؤن کی کوششوں کے باوجود اس کو روکا نہیں جا سکا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے