عالمی خبریں

برتھ رائٹ سٹیزن شپ ختم کرنے کے لیے صدر ٹرمپ کے حق میں سپریم کورٹ کا فیصلہ

جون 27, 2025

برتھ رائٹ سٹیزن شپ ختم کرنے کے لیے صدر ٹرمپ کے حق میں سپریم کورٹ کا فیصلہ

سید فیصل علی ۔ واشنگٹن
امریکہ کی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کے حکم نامے کے حق میں فیصلہ دیا ہے جس کے تحت غیرقانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کو شہریت کا حق نہیں ملے گا۔

صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹیو آرڈر یا صدارتی حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ میں سیروتفریح کے لیے آنے والوں کے ہاں پیدا بچوں کو بھی شہریت نہیں ملنی چاہیے۔

صدر ٹرمپ کے حکمنامے پر عمل درآمد کو متعدد ریاستوں کی فیڈرل کورٹس نے روک دیا تھا۔
سپریم کورٹ کے 3کے مقابلے میں 6 ججوں نے صدر ٹرمپ کے حکمنامے کو درست قرار دیا۔

جج سونیا سوٹو میئر نے اختلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ پیدائشی شہریت کا حق امریکہ کا قانون ہے، شہریت کا حق ختم کرنے کے لیے کانگریس میں آئینی ترمیم کی ضرورت ہے۔

صدر ٹرمپ کے حکم نامے کا اطلاق کچھ ریاستوں میں فوری طور پر شروع ہو جائے گا جبکہ ڈیمو کریٹس نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو شرمناک قرار دیا ہے۔

ٹرمپ کے حکمنامے کے حق میں فیصلہ دینے والے6ججز ری پبلکن پارٹی کے تعینات کردہ ہیں
جبکہ ٹرمپ کے خلاف فیصلہ دینے والے 3ججز ڈیموکریٹ پارٹی کی حکومت کے تعینات کردہ ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ ہماری بہت بڑی فتح ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے