عالمی خبریں

صدر ٹرمپ کی گارنٹی، تجویز کردہ غزہ جنگ بندی کی تفصیلات سامنے آ گئیں

جولائی 7, 2025

صدر ٹرمپ کی گارنٹی، تجویز کردہ غزہ جنگ بندی کی تفصیلات سامنے آ گئیں

غزہ جنگ بندی کی تجویز کی نئی تفصیلات اتوار کو اس وقت سامنے آئیں جب اسرائیل نے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو امریکہ کے دورے پر روانگی سے قبل ایک مذاکراتی ٹیم کو معاہدے کے لیے قطر بھیجا۔

دوسری جانب غزہ کے اندر ہسپتال کے حکام نے بتایا کہ اسرائیلی کے نئے فضائی حملوں میں کم از کم 38 فلسطینی ہلاک ہو گئے۔

نیتن یاہو نے روانگی سے قبل حماس کی فوجی اور حکومتی طاقت کو ختم کرنے کے ہدف پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "20 یرغمالی زندہ ہیں، 30 مر چکے ہیں۔ میں پرعزم ہوں، ہم ان سب کو واپس لانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اور ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بھی پرعزم ہیں کہ غزہ اسرائیل کے لیے مزید خطرہ نہیں بنے گا۔”

مذاکرات سے واقف ایک اہلکار نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے ساتھ ثالثوں کی طرف سے حماس کو پیش کی گئی جنگ بندی کی تازہ ترین تجویز کی ایک کاپی شیئر کی، اور اس کے اصل ہونے کی تصدیق دستاویز سے واقف دو دیگر افراد نے کی۔

تینوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی کیونکہ وہ میڈیا کے ساتھ حساس بات چیت کرنے کے مجاز نہیں تھے۔

دستاویز میں 60 روزہ جنگ بندی کے منصوبے کا خاکہ پیش کیا گیا ہے جس کے دوران فلسطینی تنظیم حماس 10 زندہ اور 18 مردہ یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرے گی۔

اسی طرح اسرائیلی افواج اسرائیل اور مصر کے ساتھ غزہ کی سرحدوں کے ساتھ ایک بفر زون میں واپس جائیں گی، اور بڑی مقدار میں امداد غزہ کے اندر لائی جائے گی۔

ان تجاویز میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کا کیا ہوگا، جو امریکی تنظیم ہے جس نے مئی سے خوراک کی امداد تقسیم کی ہے۔ اسرائیل چاہتا ہے کہ امریکی تنظیم اقوام متحدہ کے مربوط نظام کی جگہ لے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے