ایرانی صدر پیزشکیان اسرائیلی حملے میں زخمی ہوئے تھے، فارس نیوز
ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کو اسرائیلی حملے میں معمولی چوٹیں آئی تھیں جب گزشتہ ماہ ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے اجلاس کو نشانہ میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا تھا۔
ایران کی نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ میزائل حملہ 17 جون کو اس وقت کیا گیا جب ایرانی افواج کی تینوں شاخوں کے سربراہان سمیت اعلیٰ ایرانی رہنما مغربی تہران میں ایک عمارت کے محفوظ تہہ خانے میں میٹنگ کر رہے تھے۔
فارس نیوز کے مطابق اس حملے میں چھ میزائل عمارت کے داخلی اور خارجی راستوں سے ٹکرائے تھے، جیسا کہ لبنان میں حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کے قتل میں حملے کا طریقہ تھا۔
تمام رہنما پہلے سے منصوبہ بند ہنگامی راستے کا استعمال کرتے ہوئے عمارت سے انخلا میں کامیاب ہوئے۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق اس ہنگامی انخلا کے دوران صدر پیزشکیان معمولی زخمی ہوئے تاہم تمام اہم رہنما عمارت سے بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔

