پاکستان

سیاست میں نہیں اُلجھنا چاہتے، دور رکھا جائے: ترجمانِ افواجِ پاکستان

نومبر 3, 2025

سیاست میں نہیں اُلجھنا چاہتے، دور رکھا جائے: ترجمانِ افواجِ پاکستان

پاکستان کی فوج کے ترجمان (ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ فوج سیاست میں نہیں الجھنا چاہتی اور اسے سیاست سے دور رکھا جائے۔

پاکستان کے سرکاری میڈیا کے مطابق پیر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’سیاسی جرائم پیشہ اور دہشت گرد گروہ ملک میں جرائم روکنے میں رکاوٹ ہیں۔‘

افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ’افغان طالبان کو پاکستان کا رسپانس فوری اور موثر تھا، جھڑپوں میں 206 افغان طالبان فوجی اور 112 خوارج مارے گئے، جبکہ فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن میں 1667 دہشت گرد مارے گئے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’پاکستان اپنی سرحدوں اور عوام کی حفاظت کے لیے تیار ہے، اور پاکستان پالیسی بنانے میں خود مختار ہے۔ دہشت گردوں سے کبھی بات نہیں ہوگی۔‘

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ’غزہ امن فوج کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’گورنر راج سے متعلق فیصلے کا دائرہ اختیار حکومت کے پاس ہے۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے