پاکستان

افغانستان سے مذاکرات ناکام، ختم ہو چکے: پاکستان

نومبر 7, 2025

افغانستان سے مذاکرات ناکام، ختم ہو چکے: پاکستان

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ استنبول میں جاری مذاکرات ناکام ہو کر ختم ہو چکے ہیں اور افغانستان سے جنگ بندی سرحد پار سے حملے نہ ہونے سے مشروط ہے۔

قبل ازیں پاکستان کے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا تھا کہ اُن کا ملک مذاکرات کی ثالثی پر برادر ممالک ترکیہ اور قطر کا شکر گزار ہے۔

جمعے کی رات انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’دہشت گردی پر قابو پانے کے حوالے سے اپنے دیرینہ بین الاقوامی، علاقائی اور دو طرفہ وعدوں کو پورا کرنے کی ذمہ داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے جس میں وہ اب تک ناکام رہا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان افغان عوام کے خلاف کسی قسم کی مذموم خواہش نہیں رکھتا۔ تاہم افغان طالبان حکومت کے کسی ایسے اقدام کی حمایت نہیں کرے گا جو افغان عوام کے ساتھ ساتھ پڑوسی ممالک کے مفاد کے لیے نقصان دہ ہوں۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے