پاکستان

فیصل آباد کی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکہ، 14 ہلاک

نومبر 21, 2025

فیصل آباد کی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکہ، 14 ہلاک

پنجاب کے شہر فیصل آباد کے ملک پور شہاب ٹاؤن میں کبڈی سٹیڈیم گراؤنڈ کے قریب ایک فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں فیکٹری اور اس سے ملحقہ متعدد گھروں کی چھتیں گر گئیں۔

ریسکیو سروس کے مطابق اس ہولناک سانحے میں کم از کم 14 افراد کی جانیں چلی گئیں جبکہ سات زخمی ہیں.

دھماکے نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

حکام کے مطابق چھتیں گرنے کے بعد ملبے سے اب تک دس افراد کو نکالا جا چکا ہے، جن میں سے چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے اور ملبہ ہٹایا جا رہا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام واہلہ کی زیرنگرانی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق ریسکیو 1122 کی 20 سے زائد ایمبولینسز اور فائر وہیکلز امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں اور صورتحال کو کنٹرول کرنے میں مصروف ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے