پاکستان

یوٹیوبر ڈکی بھائی کی دس لاکھ روپے میں ضمانت منظور

نومبر 24, 2025

یوٹیوبر ڈکی بھائی کی دس لاکھ روپے میں ضمانت منظور

لاہور ہائیکورٹ نے سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کر لی۔

‏عدالت نے جوئے کی ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی ضمانت منظور کی۔

‏جسٹس شہرام سرور نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

ڈکی بھائی کی گرفتاری کے بعد نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے پانچ افسران پر اُن سے کروڑوں روپے رشوت لی اور اس کے الزام میں اُن کو پہلے خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے اغوا کیا اور بعد میں اُن اہلکاروں پر مقدمہ درج کر کے باقاعدہ گرفتار کیا گیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے