مشرقِ وسطیٰ کی جنگ، اسلام آباد میں ترکی، مصر اور سعودی وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں خطے کی صورتحال اور مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے حوالے سے اہم اجلاس جاری ہے-
اتوار کو جاری اس اجلاس میں پاکستان، ترکی، مصر اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ شریک ہیں۔
پاکستان کے دفترِ خارجہ کے مطابق اجلاس کے دوران چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور باہمی مفادات کے معاملات پر مشاورت کر رہے ہیں۔
پاکستان اس وقت امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کروانے کی کوشش کر رہا ہے اور اس بات کی بھی تصدیق ہو چکی ہے کہ امریکہ کا 15 نکاتی مجوزہ امن منصوبہ اسلام آباد کے ذریعے تہران بھیجا گیا تھا۔
قبل ازیں سنیچر کو پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر پزشکیان کے درمیان ایک گھنٹہ طویل ٹیلیفون کال پر گفتگو کی گئی تھی-

