کھیل

لاہور قلندرز کے بلے باز فخر زمان پر بال ٹیمپرنگ کرنے کا الزام عائد، پی سی بی

مارچ 30, 2026

لاہور قلندرز کے بلے باز فخر زمان پر بال ٹیمپرنگ کرنے کا الزام عائد، پی سی بی

لاہور قلندرز کے بلے باز فخر زمان پر بال ٹیمپرنگ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، یہ بات پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک بیان میں کہی ہے۔

پی سی بی کے مطابق اتوار کو کراچی کنگز کے خلاف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ میں فخر زمان نے بال ٹیمپرنگ کی-

یہ واقعہ میچ کے آخری اوور میں پیش آیا جب کراچی کو جیت کے لیے 14 رنز درکار تھے۔
فخر زمان لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی اور فاسٹ بولر حارث رؤف کے ساتھ گراؤنڈ میں ایک مختصر بات چیت میں شامل تھے، جس دوران فخر اور رؤف نے گیند ایک دوسرے کو منتقل کی۔

امپائر پھر رؤف کے قریب گئے اور گیند دکھانے کو کہا۔ سکوائر لیگ کے امپائر سے مشاورت کے بعد، دونوں نے کراچی کنگز کو پانچ پینلٹی رنز دیے اور گیند تبدیل کرنے کا حکم دیا۔

پینلٹی رنز مہنگے ثابت ہوئے اور کراچی نے 129 کے ہدف کو صرف تین گیندیں پہلے حاصل کر لیا- عباس آفریدی نے چوکا اور چھکا لگا کر چار وکٹ کی فتح کو یقینی بنایا۔

پی سی بی نے کہا ہے کہ فخر نے میچ ریفری روشن مہنامہ کی قیادت میں ہونے والی ڈسپلنری سماعت کے دوران خود پر لگائے گئے الزامات سے انکار کیا۔

بیان کے مطابق "ایک اور سماعت اگلے 48 گھنٹوں کے اندر ہونے والی ہے، جس کے بعد میچ ریفری اپنا فیصلہ جاری کریں گے۔”

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے