کھیل

مریم نواز کو ملکہ برطانیہ پکارنے کا طنز، نسیم شاہ کی معافی اور دو کروڑ جرمانہ

مارچ 30, 2026

مریم نواز کو ملکہ برطانیہ پکارنے کا طنز، نسیم شاہ کی معافی اور دو کروڑ جرمانہ

‎پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا قصور وار قرار دیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے فاسٹ بولر نسیم شاہ پر دو کروڑ جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جانب سے متنازع ٹویٹ کیا گیا تھا جس کے بعد ان کے خلاف انکوائری کا آغاز ہوا تھا۔

کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق غیرمشروط معافی کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی نسیم شاہ سنٹرل کنٹریکٹ کی مختلف شقوں کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جس کے بعد ان پر دو کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

نسیم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا ایڈوائزر کو پہلے ہی برطرف کر دیا تھا جبکہ پی سی بی نے اُن کے ایڈوائزر کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ ایڈوائزر کو مستقبل میں کسی بھی کھلاڑی کے ساتھ کام کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

پاکستان کے فاسٹ بولر نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز کی شرکت اور اُن کے استقبال کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے پی سی بی میڈیا کے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی مریم نواز کی بطور مہمان خصوصی ویڈیو کو ری پوسٹ کر کے پوچھا تھا کہ ان کا ایسے استقبال کیوں کیا جا رہا ہے جیسے کہ وہ ملکہ برطانیہ ہوں اور لارڈز کے کرکٹ گراؤنڈ آئی ہوں۔

اس پوسٹ کے بعد پنجاب میں ن لیگ کے حامیوں نے فاسٹ بولر کے خلاف نسل پرستانہ کمنٹ کیے اور مہم چلائی کہ نسیم شاہ پر پابندی عائد کی جائے۔ بعض اکاؤنٹس نے نفرت آمیز بیانات میں اُن کو افغان قرار دے کر خاندان سمیت واپس بھیجنے کے مطالبات کیے گئے۔

نسیم شاہ نے بعد ازاں وہ ری پوسٹ ڈیلیٹ کر کے کہا تھا کہ اُن کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے