عالمی خبریں

ایران نے ’حتمی معاہدے‘ پر عمل نہ کیا تو ’جنگ‘ دوبارہ شروع ہو جائے گی: صدر ٹرمپ

اپریل 9, 2026

ایران نے ’حتمی معاہدے‘ پر عمل نہ کیا تو ’جنگ‘ دوبارہ شروع ہو جائے گی: صدر ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر ’حتمی معاہدے‘ کی پوری طرح تعمیل نہیں ہوئی تو لڑائی دوبارہ شروع ہو جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک حتمی معاہدہ نہیں ہو جاتا تب تک امریکی افواج ایران کے آس پاس تعینات رہے گی۔

اپنے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر ’حتمی معاہدے‘ کی پوری طرح تعمیل نہیں ہوئی تو ’شوٹنگ‘ دوبارہ شروع ہو جائے گی۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ جب تک ایک حقیقی اور حتمی معاہدہ نہیں ہو جاتا تب تک پہلے سے تباہ شدہ دشمن کے خاتمے کے لیے ضروری تمام امریکی بحری اور ہوائی جہاز، اور فوجی عملہ اضافی گولہ بارود، ہتھیار، اور اس کے لیے درکار ہر چیز کے ساتھ ایران کے آس پاس موجود رہیں گے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اگر کسی بھی وجہ سے معاہدہ نہیں ہوتا ہے، جس کے امکانات بہت کم ہیں، تو ایسی صورت میں دوبارہ ’شوٹنگ شروع ہو جائے گی‘ جو پہلے سے کہیں بڑے پیمانے پر ہو گی۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ اس بات پر بہت پہلے اتفاق ہو چکا کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں ہو گی اور آبنائے ہرمز محفوظ آمدورفت کے لیے کھولا جائے گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے