صدر ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس عشائیے میں فائرنگ، ملزم گرفتار
واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے صحافیوں کے لیے ڈنر کی تقریب کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ واقعے کے وقت صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ بھی موقع پر موجود تھے، جنھیں بحفاظت تقریب سے نکال لیا گیا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو پکڑ لیا گیا ہے جس کے پاس ’متعدد ہتھیار تھے۔‘
صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’وائٹ ہاؤس نامہ نگاروں کی ایسوسی ایشن کی تقریب آئندہ 30 دن کے اندر دوبارہ منعقد کی جائے گی اور مبینہ فائرنگ کے واقعے سے معمول کی طے شدہ تقریبات متاثر نہیں ہوں گی۔‘
واشنگٹن ہلٹن کے بال روم کے باہر گولیاں چلنے کی آوازیں اس وقت سنائی دیں کہ جب مہمان گپ شپ میں مصروف تھے۔
جب تقریب فائرنگ کے واقعے کے بعد اس کے دوبارہ انعقاد کے امکان کے بارے میں سوال کیا گیا تو امریکی سکیورٹی سروس کے ڈائریکٹر شان کیرن نے صحافیوں کو بتایا کہ ’ہم ہر روز یہی کرتے ہیں‘ جب صدر اور کابینہ کے ارکان کی شرکت والی تقریبات میں سکیورٹی خطرات کا جائزہ لیا جاتا ہے۔‘

