سائنس اور ٹیکنالوجی

ذیابیطس کے علاج میں ممکنہ انقلاب، مہنگی ادویات کا متبادل قریب؟ کینیڈا میں بڑی پیش رفت

اپریل 29, 2026

ذیابیطس کے علاج میں ممکنہ انقلاب، مہنگی ادویات کا متبادل قریب؟ کینیڈا میں بڑی پیش رفت

کینیڈا میں ذیابیطس کے علاج میں استعمال ہونے والی معروف دوا اوزمپک Ozempic کے ممکنہ سستے متبادل کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہیلتھ کینیڈا Health Canada کے پاس مختلف دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے اس دوا کے جنیرک ورژن کے لیے درخواستیں زیرِ غور ہیں، تاہم تاحال کسی حتمی منظوری کا باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

یہ دوا نووو نارڈسک Novo Nordisk کی تیار کردہ ہے، جس کی عالمی سطح پر مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، خاص طور پر وزن کم کرنے کے استعمال کے باعث، جس کے نتیجے میں اس کی قیمت عام مریضوں کی پہنچ سے دور ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر اس دوا کے جنیرک ورژن کو منظوری ملتی ہے تو کینیڈا میں اس کی قیمت میں نمایاں کمی ممکن ہوگی، جس سے بڑی تعداد میں مریضوں کو مالی ریلیف حاصل ہو سکتا ہے اور علاج تک رسائی بہتر بنائی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ مزید کمپنیوں کی درخواستیں بھی زیرِ جائزہ ہیں اور آئندہ مہینوں میں اس حوالے سے اہم پیش رفت متوقع ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ان دعوؤں کی فی الحال باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ اوزمپک کا جنیرک ورژن منظور کر لیا گیا ہے، اس لیے عوام کو مستند ذرائع سے معلومات حاصل کرنے کا مشورہ دیا گیا-

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے