ایران جنگ کے بعد امریکہ میں ایندھن کی قیمتوں میں لگ بھگ 40 فیصد اضافہ
مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے اختتام سے متعلق مسلسل بے یقینی اور امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ رہنے کے باعث ایشیائی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی-
بدھ کی صبح برینٹ تیل کی فی بیرل قیمت 111 ڈالر سے اوپر چلی گئی۔
دوسری جانب امریکہ میں بھی ایندھن کی قیمت بڑھتی جا رہی ہے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ پٹرول کی قیمت جنگ کے آغاز کے بعد سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل 28 اپریل کو امریکہ میں پیٹرول کی اوسط فی گیلن قیمت 4 ڈالر 18 سینٹ ریکارڈ کی گئی۔
ان رپورٹس کے مطابق ایران پر امریکی فوجی حملے کے بعد سے اب تک امریکہ میں ایندھن کی قیمتوں میں لگ بھگ 40 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔

