اہم خبریں

بغیر حجاب کے گانا، ایرانی گلوکارہ پرستو احمدی اور ساتھی فنکاروں کو کوڑوں کی سزا

جون 19, 2026

بغیر حجاب کے گانا، ایرانی گلوکارہ پرستو احمدی اور ساتھی فنکاروں کو کوڑوں کی سزا

ایرانی گلوکار پرستو احمدی، موسیقار احسان بیراقدار اور سہیل فقیہ ناصری، اور کاروان سرائے کنسرٹ کی پروڈکشن ٹیم کے چھ ارکان کو کوڑے مارنے کی سزا سنائی گئی ہے-

ایرانی انسانی حقوق کی تنظیموں اور تارکین وطن میڈیا نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ ایران میں‌ قُم کی صوبائی فوجداری عدالت نے ان افراد کو 74 بار کوڑے مارنے کا حکم دیا ہے۔

سزائے سنائے جانے کے بعد ان فنکاروں پر دو سال کی سفری پابندی عائد کی گئی ہے، ان کی تمام فنکارانہ سرگرمیوں پر بھی دو سال کی پابندی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

عدالت نے فیصلہ دیا کہ انہوں نے سائبر سپیس پلیٹ فارمز پر فحش اور غیراخلاقی مواد بنانے اور شائع کرنے کے ذریعے ‘عوامی نزاکت یا شائستگی کی خلاف ورزی’ کی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایران میں‌ فنکاروں‌ کے لیے جو حدود و قیود یا معیارات مقرر کیے گئے ہیں‌ پرستو احمدی ان پر پورا نہیں‌ اُتریں-

فنکارہ اور ان کی ٹیم کو پہلی بار اس وقت گرفتار کیا گیا جب گزشتہ دسمبر میں ان کا کنسرٹ یوٹیوب پر نشر ہوا تھا۔ انہیں جنوری میں دفتر اخلاقی سکیورٹی کے پراسیکیوٹر کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔

بی بی سی فارسی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے انہیں اسلامی فوجداری قانون کے آرٹیکل 638 اور کمپیوٹر کرائمز قانون کے آرٹیکل 743 کے تحت مقدمہ چلایا۔

اسلامی فوجداری قانون کا آرٹیکل 638 کسی بھی ‘عوامی مذہبی حرام’ یا ایسے اعمال کو جرم قرار دیتا ہے جو عوامی شائستگی کی خلاف ورزی کریں، جیسے بغیر حجاب کے ظاہر ہونا۔

آرٹیکل 743 ڈیجیٹل نیٹ ورکس کے ذریعے بدعنوانی، فحاشی یا عوامی اخلاقیات کی خلاف ورزی والے اعمال کو فروغ دینے یا اس کی ترغیب دینے کو جرم قرار دیتا ہے۔

پرستو احمدی نے پرفارمنس کے دوران بغیر حجاب کے گایا۔ خواتین کو بھی کسی ایسے سامعین کے سامنے گانے سے منع کیا گیا ہے جس میں مرد موجود ہوں۔ اس کی سزا اکثر کوڑے لگانا ہوتی ہے۔

ایرانی قانونی تنظیم دادبان نے رپورٹ کیا کہ وکیل محمد ہادی جعفرپور نے کہا کہ ایران کے قانون میں کسی عورت کا گانا مجرمانہ فعل نہیں ہے، اور سزائی کوڈ کی ایسی تشریحات بے بنیاد ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے