مشرقِ وسطیٰ میں 50 ہزار سے زیادہ فوجی اہلکار چوکس ہیں: امریکی سینٹرل کمانڈ
امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے 13 جولائی کو ایران کے خلاف حالیہ حملوں کی لہر مکمل کر لی ہے اور مشرقِ وسطیٰ میں 50 ہزار سے زیادہ امریکی فوجی اہلکار مزید کارروائیوں کے لیے چوکس اور تیار ہیں-
منگل کو جاری کیے گئے بیان میں سینٹکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پانچ گھنٹے پر مشتمل اس مشن کے دوران، امریکی افواج نے کامیابی کے ساتھ فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔
سینٹکام کے مطابق اس مشن کے دوران امریکی افواج نے ایران میں فوجی اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا جن میں بوشہر، چاہ بہار، جاسک، کنارک، ابو موسیٰ اور بندر عباس شامل ہیں، تاکہ تجارتی جہازرانی پر حملہ کرنے کی ایران کی صلاحیت کو مزید کمزور بنایا جا سکے۔
سینٹکام کے مطابق امریکی افواج نے ایرانی ساحلی دفاعی نظام، میزائل اور ڈرون تنصیبات، اور بحری صلاحیتوں کے خلاف درست نشانہ لگانے والے ہتھیار استعمال کیے۔
سینٹکام کے مطابق اس وقت مشرقِ وسطیٰ میں 50 ہزار سے زیادہ امریکی فوجی اہلکار تعینات ہیں۔ امریکی افواج چوکس، مہلک اور ہر وقت تیار ہیں۔