اسرائیلی فوجی نے ایران کو ویڈیوز بیچیں، ملٹری کورٹ نے سزا سنا دی
اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ اس نے ایک حاضر سروس فوجی اہلکار کو ایک ایرانی ایجنٹ کو میزائل حملوں کی ویڈیوز بھیجنے کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق مذکورہ فوجی اہلکار نے گذشتہ موسمِ گرما میں ایران کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران ایسی دو ویڈیوز شیئر کیں اور ’ان کے عوض رقم وصول کی۔‘
فوج کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اہلکار نے شہری علاقوں میں ریکارڈ کی گئی متعدد ویڈیوز بھی ’ایرانی فریق‘ کو فراہم کی تھیں۔
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کے دوران اسرائیلی حکام نے حملوں سے متاثرہ مقامات کی فلم بندی اور تصاویر بنانے پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی تھیں۔
اور متعدد بین الاقوامی نیوز چینلز بھی اس پابندی کی پاسداری کرتے رہے تھے-

