اہم خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کی حمایت میں 59 سالہ سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال کا 19واں روز

جولائی 18, 2026

کاکروچ جنتا پارٹی کی حمایت میں 59 سالہ سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال کا 19واں روز

انڈیا کے ماہرِ تعلیم اور ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال نے 19 ویں دن ان کی تیزی سے بگڑتی صحت کے بارے میں تشویش بڑھا دی ہے۔

دہلی میں‌ بھوک ہڑتال کرنے والے 59 سالہ وانگچک صرف نمک والے پانی پر 19 دن گزار چکے ہیں۔ اس دوران ان کا وزن نو کلوگرام سے زیادہ کم ہو چکا ہے۔

سونم وانگچک آن لائن طنزیہ تحریک کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی حمایت میں احتجاج کر رہے ہیں، جو تعلیمی اصلاحات کا مطالبہ کر رہی ہے۔

ان کی بھوک ہڑتال ختم کرنے کے مطالبات بڑھنے کے ساتھ دہلی ہائیکورٹ نے حکومت کو وانگچک کی صحت کی نگرانی کرنے اور ضرورت پڑنے پر علاج فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

انڈیا کی تحریکِ آزادی کے رہنما مہاتما گاندھی نے بھوک ہڑتال کی اس قدیم روایت کو جدید سیاست میں بدل دیا تھا۔

گاندھی کا فلسفلہ تھا کہ بھوک ہڑتال بلیک میلنگ نہیں بلکہ تکلیف برداشت کرنے کا ایسا عمل ہے جس کا مقصد کسی کو مجبور کرنا نہیں بلکہ بیدار کرنا ہے۔

سنہ 1918 سے لے کر 1948 میں اپنے قتل تک گاندھی نے مذہبی تشدد، ذات پات کی بنیاد پر امتیاز اور سیاسی اختلافات کے خلاف بارہا بھوک ہڑتالیں کیں اور اسے انڈیا میں آزادی کی جدوجہدِ کی بڑی نشانیوں میں شامل کر دیا۔

ایک اندازے کے مطابق گاندھی نے کم از کم 15 بڑی بھوک ہڑتالیں کیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے