اہم خبریں

جنگل کی آگ، کینیڈا میں‌ بھڑکتے شعلوں سے امریکی کیسے متاثر ہو رہے ہیں؟

جولائی 21, 2026

جنگل کی آگ، کینیڈا میں‌ بھڑکتے شعلوں سے امریکی کیسے متاثر ہو رہے ہیں؟

کینیڈا کی ریاست اونٹاریو میں جنگل کی آگ 735,000 ہیکٹر (1.8 ملین ایکڑ) تک پھیل گئی ہے، جو گزشتہ اختتام ہفتہ 650,000 ہیکٹر پر بھڑک رہی تھی-

ریاستی وزیراعظم ڈگ فورڈ نے پیر کو کہا ہے کہ صوبے کے بیشتر حصوں میں دھوئیں سے متاثرہ ہوا کا معیار اب قدرے بہتر ہوا لیکن اونٹاریو اب بھی 190 علاقوں میں شعلوں کو بجھانے کی کوشش کر رہا ہے اور شمال مغربی اونٹاریو میں کم آبادی والی کمیونٹیز سے تقریباً 1,800 رہائشیوں کو نکالا گیا ہے۔

اونٹاریو کے جنگلات کی اس آگ نے پڑوسی ملک امریکہ کے سب سے زیادہ حصوں میں ہوا کے معیار کو غیرصحت بخش بنایا اور مقامی حکام نے رہائشیوں کو باہر نکلنے سے منع کیا۔

ڈگ فورڈ نے ٹورنٹو میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آگ کے ان شعلوں پر قابو پانے اور لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ہم کسی بھی قسم کی مالی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔”

جنگلات میں لگی اس آگ نے—جو زیادہ تر ایسے علاقوں میں ہیں جہاں پہنچنا مشکل ہے—کینیڈا اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کیا ہے، کیونکہ امریکہ میں کچھ سیاست دانوں نے کینیڈا کے جانب سے اس کو بجھانے کے لیے دکھائے گئے ردعمل پر تنقید کی ہے۔

شمالی اور مغربی اونٹاریو کے ساتھ ساتھ شمالی مینیسوٹا میں لگی آگ سے اٹھنے والے شدید دھوئیں کے باعث گزشتہ ہفتے ٹورنٹو میں ہوا کا معیار دنیا میں بدترین سطح پر پہنچ گیا تھا، اور یہ دھواں بعد ازاں نیویارک اور واشنگٹن تک پھیل گیا۔

اب جنوبی اونٹاریو کے ساتھ ساتھ امریکہ کے شمال مشرقی اور مڈ اٹلانٹک خطوں میں ہوا کے معیار میں بہتری آئی ہے، اگرچہ وسطی مغربی (مڈ ویسٹ) امریکہ کی کئی ریاستوں میں ہوا کا معیار اب بھی خراب ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے