سلاد، آئس برگ کھانے سے امریکہ کی 41 ریاستوں میں شہری متاثر، تحقیقات وسیع
امریکہ کی وفاقی فوڈ اتھارٹی نے وسطی میکسیکو سے درآمدکٹے ہوئے آئس برگ لیٹس سے منسلک سائکلوسپوریاسس (ہیضہ و اسہال) کی بیماری پھیلنے کے بعد اپنی تحقیقات کو وسیع کر دیا ہے۔
امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (یو ایس ایف ڈی اے) اور بیماریوں سے بچاؤ کے مراکز (سی ڈی سی) نے مزید چار ریاستوں میں کیسوں کی نشاندہی کے بعد اپنی تحقیق کو وسیع کیا ہے-
ایف ڈی اے نے جمعے کو کہا تھا کہ اس وباء نے اب 9 ریاستوں میں شہریوں کو متاثر کیا ہے جن میں الینوائے، انڈیانا، کنساس، کینٹکی، مشی گن، اوہائیو، اوکلاہوما، پنسلوانیا اور ویسٹ ورجینیا شامل ہیں- رواں سال اب تک 41 ریاستوں میں اس وبا کے کیسز سامنے آئے ہیں-
ایف ڈی اے (FDA) نے سی ڈی سی (CDC) کے جمع کردہ وبا کے متاثرین کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ 9 ریاستوں میں سائیکلو سپورہ (cyclospora) پیراسائٹ سے متاثرہ کل 1,947 افراد کی نشاندہی ہوئی ہے جن کا ‘ٹاکو بیل’ (Taco Bell) سے رابطہ رہا ہے۔
ریگولیٹر کے مطابق اس انفیکشن کی وجہ سے کم از کم 98 افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، تاہم کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔
اوکلاہوما کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ وہ ایف ڈی اے (FDA) کے ساتھ مل کر اس بات کا تعین کر رہا ہے کہ آیا مزید کیسز کا تعلق بھی اسی وبائی پھیلاؤ سے ہے۔
رواں سال کم از کم 41 ریاستوں میں سائکلوسپوریاسس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، حالانکہ تفتیش کار ابھی تک اس بات کا تعین کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں کہ ٹیلر فارمز کے ذریعے فراہم کردہ اور ٹیکو بیل ریستورانوں میں پیش کیے جانے والے کٹے ہوئے آئس برگ لیٹس والے کتنے کیسز اس وباء سے منسلک ہیں۔
نیبراسکا، رہوڈ آئی لینڈ، نیو میکسیکو اور میری لینڈ میں ریاستی صحت کے محکموں نے روئٹرز کو بتایا کہ انہیں ایسے شواہد نہیں ملے جو اس سال ان ریاستوں میں سائکلوسپوریاسس کے کیسز کو حالیہ ملٹی سٹیٹ پھیلنے سے منسلک کرتے ہیں۔

