اہم خبریں

جرمنی میں‌ پولیس مقابلہ، برلن میں‌ ہجوم پر کار چڑھانے والا عبدالبلوط مارا گیا

جولائی 27, 2026

جرمنی میں‌ پولیس مقابلہ، برلن میں‌ ہجوم پر کار چڑھانے والا عبدالبلوط مارا گیا

جرمنی کے دارالحکومت برلن پولیس میں‌ پولیس نے کہا ہے کہ ہم جنس پرستوں کی تقریب پر گاڑی چڑھا کر اور خنجر سے حملہ کرنے والا شخص پولیس مقابلے میں مارا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ شخص کو آج مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے برلن کے مغرب میں واقع ایک الاٹمنٹ گارڈن میں ڈھونڈ لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ایک چاقو نما چیز لے کر ایمرجنسی فورسز کی طرف بڑھا، جس کے بعد سپیشل آپریشن کمانڈ کے اہلکاروں نے آتشیں اسلحے سے اس پر فائرنگ کر دی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ برلن فائر ڈپارٹمنٹ کی طرف سے فوری طور پر حملہ آور کی جان بچانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گیا۔

اس سے قبل جرمن حکام نے 21 سالہ مشتبہ حملہ آور کی شناخت عبدالبلوط کے نام سے کی تھی۔ حکام کا کہنا تھا کہ وہ ایک لبنانی نژاد جرمن شہری ہیں۔

جرمن وزیرِ داخلہ نے تصدیق کی تھی کہ اس حملے میں ایک شخص ہلاک اور 29 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مشتبہ حملہ آور نے پہلے ’ہجوم پر گاڑی چڑھائی‘ اور بعد میں گاڑی سے اتر کر ’ایک چاقو نما چیز‘ سے لوگوں پر حملہ کیا۔

جرمن چانسلر فریڈرش میرس نے بھی اس حملے کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’ان شدت پسندوں کی ہمارے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں‘ اور جرمنی ’دہشتگردی کے اس زہر‘ کو معاشرے پر اثرانداز نہیں ہونے دے گا۔ اور ’ہم اپنی آزادی کا دفاع کریں گے۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے