اہم خبریں

سعودی آرامکو کی تیل ریفائنری سے منسلک تنصیب میں‌ لگی آگ پر قابو پا لیا، حکام

اگست 9, 2026

سعودی آرامکو کی تیل ریفائنری سے منسلک تنصیب میں‌ لگی آگ پر قابو پا لیا، حکام

سعودی عرب کی وزارتِ توانائی نے کہا ہے کہ جازان کے علاقے میں قائم آرامکو کی تیل ریفائنری سے منسلک ایک تنصیب میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

وزارت کے مطابق آگ اتوار کی صبح سویرے لگی تھی جسے آرامکو کے انڈسٹریل سکیورٹی فائر ڈیپارٹمنٹ نے بجھا دیا۔ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی شخص زخمی ہوا۔ حکام واقعے کی تحقیقات مکمل کر رہے ہیں، جبکہ آگ لگنے کی وجہ تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔

علاقائی کشیدگی میں اضافے کے دوران حالیہ ہفتوں میں جازان میں واقع آرامکو کی تنصیبات حملوں کی زد میں رہی ہیں۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے اس سے قبل رپورٹ کیا تھا کہ جولائی میں حوثی گروپ نے جازان اور ینبع میں تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے