اہم خبریں

براڈ پیک حادثے میں‌ لاپتہ کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی، مقامی رضاکار

اگست 13, 2026

براڈ پیک حادثے میں‌ لاپتہ کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی، مقامی رضاکار

پاکستان کے قراقرم پہاڑی خطے میں‌ دنیا کے بلند پہاڑوں میں‌ سے ایک براڈ پیک پر حادثے کے دو ہفتے بعد ہنزہ کے لاپتہ کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی ہے-

الپائن کلب آف پاکستان نے سوشل نے اس حوالے سے آگاہ کیا ہے کہ دنیا کی 12ویں سب سے بلند چوٹی ’براڈ پیک‘ پر برفانی تودے کی زد میں آ کر ہلاک ہونے والے کوہ پیما سہیل سخی کی لاش بھی دو ہفتے بعد تلاش کر لی گئی۔

برفانی تودہ گرنے کا واقعہ 30 جولائی کو پیش آیا تھا اور سہیل سخی اور معروف نیپالی کوہ پیما نرمل پرجا سمیت 10 کوہ پیما اس کا نشانہ بنے تھے۔

اس حادثے کے بعد تین دن جاری رہنے والی کارروائی میں سات کوہ پیماؤں کی لاشیں اور ایک کوہ پیما کے جسم کے کچھ حصے مل گئے تھے تاہم سہیل سخی اور ایک نیپالی کوہ پیما کی لاش تلاش نہیں کی جا سکی تھی۔

اب حادثے کے دو ہفتے بعد جمعرات کو الپائن کلب آف پاکستان نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں‌ کہا ہے کہ سہیل سخی کی لاش پہاڑ سے مل گئی ہے۔

بیان کے مطابق سکردو میں شگر کے علاقے سے تعلق رکھنے والے مقامی رضاکاروں کی ایک ٹیم اپنے طور پر براڈ پیک کے علاقے میں سہیل سخی کی لاش تلاش کر رہی تھی،اس ٹیم کو انسانی باقیات ملیں جن کی تصدیق بعد ازاں سہیل سخی کی لاش کے طور پر کی گئی۔

مقامی رضاکاروں نے کیمپ ون سے لاش بیس کیمپ منتقل کر دی ہے اور اگر موسم ٹھیک رہا تو ہیلی کاپٹر کے ذریعے میت کو سکردو شہر پہنچایا جائے گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے