عالمی خبریں

جرمنی میں مبینہ طور پر پاکستانی شہری کی ہنگامہ آرائی، نفسیاتی علاج کے لیے ہسپتال منتقل

اگست 13, 2026

جرمنی میں مبینہ طور پر پاکستانی شہری کی ہنگامہ آرائی، نفسیاتی علاج کے لیے ہسپتال منتقل

شہزاد حسین

جرمنی کے شہر کیمنٹس میں ایک شخص کی جانب سے مبینہ طور پر راہگیروں کو ڈنڈے اور ٹوٹی ہوئی شیشے کی بوتل سے دھمکانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کے مطابق گرفتار شخص کی عمر 37 سال اور تعلق پاکستان سے ہے۔ ویڈیو میں پولیس کی جانب سے اسے قابو کرنے کی کوشش بھی دکھائی دیتی ہے، جبکہ گرفتاری کے دوران مزاحمت کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

پولیس نے تاحال مذکورہ شخص کی شناخت ظاہر نہیں‌ کی-

جرمنی میں‌ مقامی میڈیا نے ذرائع سے منسوب اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص کو فی الحال نفسیاتی نگہداشت کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ اسے کتنے عرصے تک وہاں رکھا جائے گا اور آئندہ اس کے خلاف کیا قانونی کارروائی کی جائے گی-

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے