اہم خبریں

آسٹریلوی مچل سٹارک کا منفرد کارنامہ، ٹیسٹ کرکٹ کی 149 سالہ تاریخ میں پہلے کھلاڑی

اگست 22, 2026

آسٹریلوی مچل سٹارک کا منفرد کارنامہ، ٹیسٹ کرکٹ کی 149 سالہ تاریخ میں پہلے کھلاڑی

‎آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل سٹارک ٹیسٹ کرکٹ کی 149 سالہ تاریخ میں ایسے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے چار مختلف مواقع پر میچ کی پہلی ہی گیند پر وکٹ حاصل کی-

سنیچر کو انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

میکے (Mackay) میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں‌ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور سٹارک نے پہلی گیند پر ہی اس فیصلے کو درست ثابت کر دکھایا۔

آسٹریلیا کے اس سپر سٹار بولر نے میچ کی پہلی ہی گیند پر شادمان اسلام کو کیمرون گرین کے ہاتھوں گلی میں کیچ آؤٹ کروا دیا۔

سٹارک کے کیریئر میں یہ چوتھا موقع تھا جب انہوں نے ٹیسٹ میچ کی پہلی گیند پر وکٹ حاصل کی، اور اس طرح وہ تاریخ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

میچ کے بعد اُن کی کمنٹیٹر اہلیہ نے سوال کیا تو اُنہوں نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ "تم مجھ سے زیادہ پیسے کما رہی ہو”

آسٹریلوی بولر مچل سٹارک کی تباہ کن بولنگ کی وجہ سے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم کو 64 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

انہوں نے 10 اوورز میں 12 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔

اننگز کے اختتام پر سٹارک سے اُن کی اہلیہ نے گفتگو کی۔ مچل سٹارک کی اہلیہ ایلیسا ہیلی خود بھی سٹار ٹیسٹ کرکٹر اور کمنٹیٹر ہیں۔

اُنہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ تم مجھ سے زیادہ کما رہی ہو۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے