اہم خبریں

نیپال کے سیلاب میں 320 انڈین شہری تاحال لاپتہ ہیں: وزارت خارجہ

اگست 29, 2026

نیپال کے سیلاب میں 320 انڈین شہری تاحال لاپتہ ہیں: وزارت خارجہ

انڈیا کی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ پڑوسی ملک ’نیپال میں آنے والے سیلاب کے بعد 320 انڈین شہری تاحال لاپتہ ہیں۔‘

وزارتِ خارجہ کی جانب جمعے کی رات 10 بجے جاری کیے اعداد و شمار کے مطابق 84 انڈین شہریوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ ان میں تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے 21 افراد بھی شامل ہیں جو جمعے کو انڈیا واپس پہنچے۔
اس کے علاوہ تریشولی-ون منصوبے پر کام کرنے والے 63 افراد کو بھی بحفاظت وہاں سے نکال لیا گیا ہے۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق مزید 149 انڈین شہری نیپال سے بحفاظت چین پہنچے ہیں۔ تقریباً 400 انڈین شہری چین میں محفوظ ہیں اور انڈین سفارتخانہ ان سے مسلسل رابطے میں ہے۔

وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ’انھیں وہاں سے نکالنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔‘

نیپال کی ڈیزاسٹر ریلیف ایجنسی کے مطابق سیلاب اور دیگر واقعات میں اب تک 616 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 2000 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے