Deprecated: Using null as an array offset is deprecated, use an empty string instead in /var/www/wptbox/wp-content/plugins/brizy/editor/project.php on line 128

Deprecated: Using null as an array offset is deprecated, use an empty string instead in /var/www/wptbox/wp-content/plugins/brizy/editor/project.php on line 118

Deprecated: Using null as an array offset is deprecated, use an empty string instead in /var/www/wptbox/wp-content/plugins/brizy/editor/project.php on line 119

ایران کے پاسدارانِ انقلاب کی امریکی حملے میں چار اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق

اہم

ستمبر 2, 2026

ایران کے پاسدارانِ انقلاب کی امریکی حملے میں چار اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق

ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ امریکی حملے میں صوبہ کرمانشاہ میں پاسدارانِ انقلاب کی فضائیہ کے چار اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

گذشتہ رات امریکی حملوں کے بعد کرمانشاہ کے نائب گورنر نے کہا تھا کہ صوبے کے کسی حصے کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دیار شہر میں سید الشہداء کور کے نائب کمانڈر نے کہا کہ لاوان جزیرے پر ہونے والے حملے میں ’بسیج کے تین اہلکار` ہلاک جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

قبل ازیں‌ ایران کے صوبے خوزستان کے ایک مقامی عہدیدار کا کہنا تھا کہ گذشتہ رات امریکی حملوں کے بعد صوبے میں تین مقامات پر سات افراد ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق خوزستان کے نائب سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے امور کے عہدیدار ولی اللہ حیاتی نے بتایا کہ منگل کی رات امریکی فضائی حملوں میں اہواز اور آغاجاری شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔

اسی نوعیت کے حملوں کی اطلاعات ساحلی صوبے ہرمزگان کے مختلف علاقوں سے بھی موصول ہوئی ہیں۔ حکام کے مطابق ضلع سیریک کے گاؤں دہستک میں شادی کی تقریب میں ہونے والے ایک حملے میں ایک بچے سمیت کم از کم پانچ شہری ہلاک جبکہ 60 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے