اہم خبریں

مصر میں ٹی وی اینکر سمیت 12 افراد کو پھانسی دینے کی سزا سنا دی گئی

ستمبر 6, 2026

مصر میں ٹی وی اینکر سمیت 12 افراد کو پھانسی دینے کی سزا سنا دی گئی

مصر میں ایک عدالت نے ٹی وی اینکر سارہ خلیفہ اور 11 دیگر افراد کو منشیات کی تیاری میں‌ معاونت کے الزامات میں مجرم قرار دیے جانے کے بعد پھانسی دینے کی سزا سنائی گئی ہے۔

سرکاری اخبار ’الاہرام‘ کے مطابق یہ افراد ایک ایسے جرائم پیشہ گروہ کا حصہ تھے جو منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والا خام مال اس مقصد سے درآمد کرتا تھا کہ اس سے منشیات تیار کرکے فروخت کی جائیں۔ ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا تھا۔

39 سالہ سارہ خلیفہ اپنے ٹی وی پروگرام ’مشن امپاسیبل‘ کے لیے مشہور ہیں، جس میں جرائم سے متعلق موضوعات پر گفتگو کی جاتی تھی۔ انھوں نے اپنے خلاف عائد الزامات کی تردید کی ہے۔

عدالت کا فیصلہ، جس کے خلاف اپیل کی جا سکتی ہے، ابتدائی طور پر گزشتہ ماہ سنایا گیا تھا۔ تاہم اس کی باضابطہ توثیق ایک ماہ بعد کی گئی، جب عدالت نے مصر کے گرینڈ مفتی سے مذہبی رائے حاصل کر لی۔ سزائے موت کے مقدمات میں یہ ایک قانونی تقاضا ہے۔

مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ حکام نے 750 کلوگرام سے زیادہ منشیات اور منشیات تیار کرنے کے لیے درآمد کیا گیا خام مال ضبط کیا تھا۔

’الاہرام‘ کے مطابق 20 گواہوں نے استغاثہ کے سامنے بیانات بھی ریکارڈ کرائے، جبکہ الیکٹرانک شواہد میں گفتگو اور ویڈیو کلپس بھی شامل تھے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے