پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے 58 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں چار روپے 18 پیسے اضافہ
پاکستان میں حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں پانچ روپے 58 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 364 روپے35 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں چار روپے 18 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرول کی قیمت 364 روپے 35 پیسے ہو گئی ہے۔
ایک دن قبل پیٹرول 12 روپے 90 پیسے مہنگا کیا گیا تھا- پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا جا رہی ہیں-
ایران پر اسرائیل اور امریکہ کے حملوںکے بعد خطے میںمستقل کشیدگی کے دوران پاکستان میں پیٹرول پر فی لیٹر 125 روپے تک ٹیکس لیے جا رہے ہیں-

