پاکستان پاکستان24

پارلیمنٹ میں گرما گرمی

فروری 19, 2018 < 1 min

پارلیمنٹ میں گرما گرمی

Reading Time: < 1 minute

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی کے  ایوان سے خطاب میں اہم سوالات اٹھائے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ جب بھی اداروں کا تصادم ہوا نقصان ہوا، عدالتوں میں منتخب نمایندوں کو کبھی چور، کبھی ڈاکو اور کبھی گاڈ فادر کہا جاتا ہے، ہم نے حلف لیتے ہوئے آئین کے دفاع کا عہد کیا، یہ کسی جماعت کا نہیں بلکہ ایوان کا معاملہ ہے، آج ایوان اس پر بات کرے کہ کیا اس حکومت کو فیصلے کرنے کا حق ہے، کیا کسی سے اجازت لے کر قانون سازی کریں گے، میں کسی ادارے یا عدلیہ کے خلاف بات نہیں کر رہا _

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت پہلے بات ہونا چاہیے تھی، ہم نے ہمیشہ کوشش کی کہ پارلیمنٹ اپنا کا کردار ادا کرے، اگر اس وقت اس ایوان میں بحث ہوتی تو 20 ویں ترمیم نہ آتی، پانامہ کا ایشو ہوا تب بھی اپوزیشن نے معاملے کو ایوان کے اندر حل کرنے کی کوشش کی مگر کوئی حل نہیں نکلا، ہم نے خود اس ہارلیمان کا تقدس پامال کیا، اس ایوان کو ہم نے کمزور کیا، پارلیمان کا حق ہے کہ وہ عوام کی بہتری کے لیے قانون سازی کرے، اس قانون سازی کی تشریح کی جا سکتی ہے مگر اس کو رد نہیں کیا جا سکتا _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے