اہم خبریں

انقلاب بنیادی چیز لیکن بادشاہت کے چکر میں کوئی اُدھر نہیں جاتا: گنڈاپور

جنوری 9, 2025 < 1 min

انقلاب بنیادی چیز لیکن بادشاہت کے چکر میں کوئی اُدھر نہیں جاتا: گنڈاپور

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ’کسی بھی ملک کے لیے انقلاب ایک بنیادی چیز ہے لیکن ہم بادشاہت کے چکر میں اس طرف بھی نہیں جا رہے۔‘

جمعرات کو پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے، محکمے اور نظام ایک دوسرے سے تعاون کے بجائے کنٹرول کرنے کے چکر میں پڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جب بنا تو چار صوبے تھے آج بھی وہی چار صوبے ہیں لیکن آبادی بڑھ چکی ہے۔ کیونکہ ہر کوئی چاہتا ہے کہ میرے پاس بڑا دائرہ اختیار ہوں۔

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے نرسنگ اور میڈیکل کالج کے قیام کے لیے 50 کروڑ دینے کا اعلان کیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے