عمران خان کے ٹوئٹر/ایکس پر اُن کی مرضی سے لکھا جاتا ہے: علیمہ خان
Reading Time: 2 minutesپاکستان میں اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد اُن کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس جب ہائی کورٹ میں جائے گا تو دنیا کو پتہ چلے گا یہ کتنا بڑا مذاق ہے۔
عمران خان کے باقی کیسز میں جیل کے اندر نہیں رہ سکے اس میں کیسے جیل میں رہیں گے.
عمران خان کہتے کہتے تھک گئے کہ میں عدالت کے ذریعے اپنے کیسز کا سامنا کر کے باہر نکلوں گا. قوم نے عمران خان کا ساتھ دیا اور انہوں نے ڈیڑھ سال جیل میں بیٹھ کر ان مقدمات کا سامنا کیا۔
عمران خان ڈیل کے تحت نہیں سرخرو ہو کر جیل سے نکلیں گے۔
کیا پتہ ان کو لکھائی میں مشکل پڑ رہی ہو کہ انہوں نے 190 ملین پاؤنڈ کے فیصلہ میں کیا لکھنا ہے۔
250 بچوں کو مفت تعلیم دینا بانی پی ٹی ائی کا جرم ہے۔
آج ہمیں اندر نہیں جانے دیا گیا ہم احتجاجا پیدل اندر گئے
رانا ثنا اللہ کو بتائیں کہ عمران خان سونا نہیں ہیرا ہے۔
رانا ثنا اللہ کہہ رہے ہیں کہ علیمہ خان پی ٹی ائی پر قبضہ کرنے لگی ہے یہ اور اسٹیبلشمنٹ تو ماشاءاللہ ایک پیج پر ہیں۔
پی ٹی ائی اٹھ فروری سے کسی کے قبضے میں نہیں ہے بانی پی ٹی ائی جیل سے اسے چلا رہے ہیں
جلد ہی ہم عمران خان کو جیل سے باہر نکالیں گے، رانا ثنا اللہ کو کیوں فکر ہو رہی ہے۔
سلمان اکرم راجہ کو عمران خان نے نامزد کیا ہے اور اپنے لوگ اس کے پیچھے لگ گئے ہیں۔ سلمان اکرم راجہ وہی کرے گا جو عمران خان کہے گا.
عمران خان بتا کر بھیجتے ہیں کہ میرے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا لکھنا ہے .
مذاکرات اگر انہوں نے کرنے ہوتے ہیں تو یہ خود ہی صبح سات بجے جیل کھول دیتے ہیں.
اگر انہوں نے مذاکرات کرنے ہوئے تو آپ دیکھ لینا فجر کے وقت جیل کا دروازہ کھل جائے گا۔