بھولا ریکارڈ ‘جائیداد’ کے ساتھ گرفتار
‘جائیداداں ویچُ چھڈیاں’ کی ویڈیو سے شہرت پانے والے بھولا ریکارڈ کو گجرات پولیس نے لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔۔
پنجابی زبان میں سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس پر بھولا کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ایک غیر ملکی خاتون کے ساتھ تھے _ اس کے بعد بھولا ریکارڈ کے نام سے فیس بک پر صفحہ بنا کر مزید وڈیوز بنا کر اپلوڈ کی گئیں _
اپنا گجرات نامی فیس بک صفحے پر لکھا گیا ہے کہ ملزم نبیل اکرم کے خلاف مقدمہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376 کے تحت تھانہ بی ڈویژن گجرات میں درج کیا گیا ہے _

